اسلام آباد میں پولیو کا 17واں کیس رپورٹ، حکومت نے جامع روڈ میپ تیار کر لیا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان میں رواں سال پولیو کا 17واں کیس اسلام آباد سے رپورٹ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، اسلام آباد کی یونین کونسل 4 میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ اسلام آباد میں تقریباً 16 سال بعد پولیو کا کیس سامنے آیا ہے، جون میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا پتا چلا تھا۔

وزیرِاعظم کی پولیو انسداد کے لیے فوکل پرسن، عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ایک اور پاکستانی بچہ پولیو کا شکار ہوا ہے۔

حکومت نے پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر، انوار الحق کا کہنا ہے کہ ہم ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.