آئی ایم ایف کے اجلاسوں کے نئے کیلنڈر میں پاکستان کا نام غائب

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے حالیہ اجلاسوں کے کیلنڈر میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

آئی ایم ایف نے 18 ستمبر تک اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس میں 18 ستمبر کو بورڈ سرینام کے 7 ویں جائزے کی منظوری دے گا۔

یہ کیلنڈر 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کے شیڈول کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان ابھی بھی بیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

پاکستان کے ایجنڈے میں شامل ہونے کا امکان تب ہو گا جب پیشگی شرائط پوری ہو جائیں گی۔ پاکستان کو اس وقت 2 ارب ڈالرز کے خارجی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے 1.75 ارب ڈالرز کے کمرشل قرضے کے لیے درخواست دے رکھی ہے، اور اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالرز اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 35 کروڑ ڈالرز کے قرضے کی درخواستیں بھی کی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.