اسلام آباد:معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو “جنگجو” قرار دیا ہے۔
انسٹاگرام پر اپنی بلّی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے، سوئفٹ نے اعلان کیا کہ وہ 2024ء کے صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ٹم والز کو ووٹ دیں گی۔
سوئفٹ نے وضاحت کی کہ وہ کملا ہیرس کو ووٹ اس لیے دیں گی کیونکہ وہ حقوق کے لیے جدوجہد کرتی ہیں، اور اس وجہ سے انہیں یقین ہے کہ ہمیں ایک جنگجو کی ضرورت ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے خیال میں وہ ایک مضبوط ہاتھ رکھنے والی اور ہونہار رہنما ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ ان کی پُرسکون قیادت میں ملک میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔
امریکی گلوکارہ نے ٹم والز کو نائب صدر کے عہدے کے لیے امیدوار منتخب کرنے پر کملا ہیرس کی تعریف کی۔
مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی تحقیق مکمل کر لی ہے اور فیصلہ کر لیا ہے، اور آپ کو بھی چاہیے کہ اپنی تحقیق کر کے فیصلہ کریں۔
ٹیلر سوئفٹ نے اپنے مداحوں پر زور دیا کہ وہ اپنا ووٹ رجسٹر کروائیں تاکہ وہ جلدی اور آسانی سے اپنا ووٹ ڈال سکیں۔