افغانستان کرکٹ بورڈ نے نوئیڈا اسٹیڈیم پر اپنے موقف میں غیر متوقع تبدیلی

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی نوئیڈا اسٹیڈیم کے بارے میں اپنے موقف میں غیر متوقع تبدیلی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کے ساتھ بہتر تعلقات قائم رکھنے کے لیے اس فیصلے میں تبدیلی کی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے پہلے نوئیڈا کے وینیو پر شدید تنقید کی تھی، لیکن اب افغانستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل میں نوئیڈا کے انتخاب کو مسترد کرنے کے اپنے پچھلے بیان کو غلط قرار دے دیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی بھارتی بورڈ کے 2 وینیو سے متعلق انکار کے الزامات بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔افغانستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی بورڈ کے ساتھ تعلقات بگڑنے کے خدشے کے پیش نظر اپنا بیان تبدیل کرنا پڑا۔

افغان بورڈ کے ایک آفیشل نے کہا ہے کہ افغانستان میں گراؤنڈز کی سہولتیں نوئیڈا سے بہتر ہیں۔ لکھنو اور دہرادون کے وینیوز کی ہماری تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا، اور ہمیں بتایا گیا کہ نوئیڈا کا وینیو دستیاب ہے۔

اے سی بی کے انٹرنیشنل کرکٹ منیجر، منہاج الدین ناز، نے کہا ہے کہ گراؤنڈ اتھارٹیز نے بہت محنت کی ہے، اور کسی دوسرے سینٹر کو وقت پر تیار کرنے میں بھی اتنی ہی مشکلات پیش آتی۔

منہاج الدین نے مزید کہا کہ ہم نے بنگلورو اور کانپور کے مقابلے میں نوئیڈا کا انتخاب کیا، کیونکہ لاجسٹکس کے لحاظ سے یہ سینٹر ہمارے لیے مناسب تھا۔

یہ بات بھی واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ میں آؤٹ فیلڈ گیلا ہونے کی وجہ سے نوئیڈا میں تینوں دن کھیل نہیں ہو سکا۔ نکاسی آب کی ناقص سہولتوں کے باعث نوئیڈا سینٹر کو تنقید کا سامنا ہے۔

مزید معلومات کے لیے لنک پر کلک کریںhttps://urdu.thepenpk.com/?p=3938

Leave A Reply

Your email address will not be published.