اسلام آباد:افغانستان نے بھارت کے گریٹر نوئیڈا اسٹیڈیم کی سہولتوں پر سخت تنقید کی ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے کہا ہے کہ یہاں کی سہولتیں بہت ناقص ہیں اور اب وہ دوبارہ اس وینیو پر نہیں آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بھی اس جگہ کی حالت سے مایوس ہیں، اور ہم نے پہلے ہی ان مسائل پر بات کی تھی، لیکن ہمیں یقین دہانی کرائی گئی کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
افغانستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، جو آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے۔
افغانستان نے بھارت کے شہر نوئیڈا میں نیوزی لینڈ کے ساتھ واحد ٹیسٹ کے لیے میزبانی کی ہے۔بدقسمتی سے، پہلے دن بارش کے باوجود ٹاس نہیں ہو سکا کیونکہ آؤٹ فیلڈ گیلا تھا۔
نکاسیٔ آب کے ناقص نظام اور آؤٹ فیلڈ کو کور کرنے کی مناسب سہولتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے گراؤنڈ میں کھڑا پانی خشک نہیں ہو سکا۔
جدید سہولتوں کی کمی کی وجہ سے گراؤنڈ اسٹاف زمین کو خشک نہیں کر سکا، جس کی وجہ سے دوسرے دن بھی ٹاس میں تاخیر ہوئی ہے۔