مریخ پر مسکراتا چہرہ، ای ایس اے کی حیران کن تصویر

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:یورپی خلائی ایجنسی کے سائنسدان مریخ کی سطح پر ایک مسکراتا ہوا چہرہ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

ای ایس اے نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں مریخ کی سرخ سطح پر نمک کے ذخائر سے بنا ایک خوشبودار چہرہ دکھائی دیتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق، نمک کے ذخائر مریخ پر موجود قدیم زندگی کی علامات ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ نمکین ذخائر ممنہ طور پر مریخ کی پرانی جھیلوں اور دریاؤں میں موجود جرثوموں کی باقیات ہیں، جو اربوں سال پہلے بخارات میں تبدیل ہو کر خلا میں منتشر ہو گئے تھے۔

سائنسدانوں کے مطابق، یہ نمک کے ذخائر مریخ کی ماضی کی آب و ہوا اور ممکنہ رہائش کے حوالے سے بصیرت فراہم کر سکتے ہیں۔

یہ نئی تصاویر مریخ کی سطح کی ای ایس اے کے ’کایگزو مارس آربیٹر‘ نے کھینچی ہیں، جسے سرخ سیارے پر زندگی کے آثار تلاش کرنے کی مہم پر بھیجا گیا ہے۔

ای ایس اے کے سائنسدانوں کی تازہ تحقیق حال ہی میں جرنل سائنٹیفک ڈیٹا میں شائع ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.