اسلام آباد:سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ بین الاقوامی اور پاکستانی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ، 22 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 251 روپے ہے۔ 22 گرام 10 قیرات سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 647 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 7 ڈالر فی اونس کی کمی کے ساتھ 2490 ڈالر ہو گئی ہے۔
مزید معلومات کے لیے لنک پر کلک کریںhttps://urdu.thepenpk.com/?p=3763