اسلام آباد:بالی ووڈ کے معروف کامیڈین جونی لیور نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ پاکستان آکر مرحوم کامیڈین عمر شریف کے اہلِ خانہ سے ملنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں وہ فلم ‘ہاؤس فل 5’ کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جس کا کچھ حصہ اسپین میں بھی ہوگا۔
جونی لیور نے انٹرویو کے دوران پاکستانی کامیڈینز، خصوصاً معین اختر، عمر شریف، اور امان اللہ کے کام کی بہت تعریف کی اور کہا کہ وہ کئی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ آج بھی اچھے روابط میں ہیں۔
انہوں نے محمد علی، ندیم بیگ، اور شبنم کی بھی تعریف کی اور کرکٹ میں عمران خان اور ظہیر عباس کے مداح ہونے کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ عمر شریف کے بیٹے سے رابطے میں ہیں اور پاکستان آکر ان کے اہلِ خانہ سے ملنے کے خواہاں ہیں۔
اداکار نے اپنے پاکستانی مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اظہارِ تشکر کے لیے الفاظ کم ہیں۔