نوئیڈا میں افغانستان-نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ بارش کے باعث مکمل طور پر منسوخ

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ بھارتی شہر نوئیڈا میں شیڈول تھا، لیکن یہ میچ پانچ دن کے دوران شروع بھی نہ ہو سکا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 9 ستمبر کو شروع ہونے والا میچ ٹاس تک بھی بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔

اب ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کا کھیل بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پہلے دو دن آؤٹ فیلڈ گیلی رہی، جبکہ باقی تین دن بارش ہوتی رہی۔

یہ قابلِ ذکر ہے کہ افغان کرکٹ بورڈ کے متعلق دو مختلف بیانات سامنے آئے ہیں۔ افغان بورڈ کے ایک عہدیدار نے نوئیڈا کے وینیو پر شدید تنقید کی، مگر بعد میں وہ اپنے الزامات واپس لے لیے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لیے یو ٹرن لیا ہے۔بھارتی میڈیا نے نوئیڈا کے انتخاب کو مسترد کرنے کو غلط قرار دیا ہے۔

مزید معلومات کے لیے لنک پر کلک کریںhttps://urdu.thepenpk.com/?p=3971

Leave A Reply

Your email address will not be published.