اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستانی عوام کو بھی فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جس میں پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے، ڈیزل میں 10 روپے، اور مٹی کے تیل میں 8 روپے تک کمی شامل ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 ستمبر کی رات متوقع ہے، اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد حتمی اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، پیٹرولیم مصنوعات پر لگنے والے پریمئم میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں کی مسلسل کمی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پی ایس او ایڈجسٹمنٹ، اور کسٹم ڈیوٹی پر اثر ڈالا ہے، جس کے مثبت اثرات عوام کو جلد نظر آئیں گے۔