پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، ایئر پورٹ پر ناکامی پر تحقیقات شروع

نیوذڈیسک

0

اسلام آباد:اسلام آباد ایئر پورٹ پر منکی پاکس کے مریض کی تشخیص میں ناکامی کے بعد کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارتِ صحت نے مریض کی تصاویر اور ایئر پورٹ کی ویڈیو حاصل کر لی ہیں۔
7 ستمبر کو خلیجی ملک سے آنے والے منکی پاکس کے مریض نے بغیر کسی رکاوٹ کے پشاور پہنچنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان میں اس سال منکی پاکس کے 6 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 5 کیس عالمی سطح پر ہیلتھ ایمرجنسی کے اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں۔

وفاقی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ متاثرہ مریض سے ملنے اور مزید تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔

حکام کے مطابق، مریض اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترتے وقت نہ تو دانے میں مبتلا تھا اور نہ ہی بخار تھا۔

یہ جانچ پڑتال کی جا رہی ہے کہ آیا بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی جانب سے کوئی کوتاہی ہوئی یا نہیں، اور مریض کے ہمراہ پاکستان پہنچنے والے دیگر افراد کی ٹریسنگ بھی جاری ہے۔

حکام نے مزید بتایا ہے کہ بارڈر ہیلتھ سروسز کا ہیڈ کوارٹر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا امکان ہے۔

وفاقی اداروں کی طرح بارڈر ہیلتھ سروسز کا ہیڈ کوارٹر بھی اسلام آباد میں ہونا چاہیے۔
اگرچہ بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ اپنی استعداد کے مطابق بہتر کام کر رہا ہے، مگر مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق، منکی پاکس اب 121 ممالک میں پھیل چکا ہے اور رواں سال 500 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہائی رسک گروپس اور کمزور قوت مدافعت والے افراد میں منکی پاکس کی شرحِ اموات 10 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے لنک پر کلک کریںhttps://urdu.thepenpk.com/?p=3920

Leave A Reply

Your email address will not be published.