اسلام آباد:اداکارہ حبا علی خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بتایا کہ انہیں ڈرامہ سیریل “عشق زہے نصیب” میں زاہد احمد کی ماں کا کردار ادا نہ کرنے کا افسوس ہے، جس کے بعد یمنیٰ زیدی کو شہرت ملی۔
حبا علی نے بتایا کہ کچھ ذاتی اور خاندانی مسائل کی وجہ سے انہوں نے شوبز سے کچھ عرصے کے لیے کنارہ کشی اختیار کی تھی، لیکن اب وہ بہت مصروف ہیں اور شوبز میں واپس آکر انہیں پہلے کی نسبت زیادہ آسانی محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے چارسال تک شوبز سے دوری اختیار کی، اور اب اگر کوئی اچھا اسکرپٹ ملا تو وہ فلموں میں بھی کام کرنے پر آمادہ ہیں۔
اداکارہ نے مزید اعتراف کیا کہ انہیں آج تک فلموں میں کام کی پیش کش نہیں ہوئی اور انہوں نے آخری بار پاکستانی فلم “جوانی پھر نہیں آنی” دیکھی تھی۔
انہوں نے “عشق زہے نصیب” میں ایک مختصر کردار نہ ادا کرنے پر افسوس کا اظہار کیا، جس کردار کے بعد یمنیٰ زیدی کو شہرت ملی۔
“عشق زہے نصیب” 2019 میں نشر ہوا تھا، جس میں زاہد احمد نے دماغی مسائل کا شکار فرد کا کردار ادا کیا تھا۔
حبا علی نے مائی ری، راہ جنون، شِدت، اور جان نثار سمیت دیگر کئی ڈراموں میں عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔