اسلام آباد: اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل پارکنگ بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کی گئی ہے۔
ابتدائی طور پر، مرکز G-8 میں ڈیجیٹل پارکنگ کی سافٹ لانچنگ کی گئی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈیجیٹل پارکنگ کا دورہ کیا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ لی۔
ابتدائی طور پر، ڈیجیٹل پارکنگ میں گاڑیوں کو مفت پارک کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ عوام الناس میں ڈیجیٹل پارکنگ کے فوائد اور استعمال کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔
ڈیجیٹل پارکنگ میں گاڑی میں بیٹھے ہی پارکنگ ٹکٹ حاصل کیا جا سکتا ہے، اور پارکنگ کی ادائیگی بھی ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے کی جا سکے گی۔ ڈیجیٹل پیمنٹ میں کریڈٹ کارڈ، ڈیبیٹ کارڈ، کیو آر کوڈ، سکریچ کارڈ سمیت سات مختلف آپشنز شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں، مرکز ایف سیون اور سینٹورس، بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ بعد ازاں، شہر کے مختلف کاروباری مراکز میں بھی ڈیجیٹل پارکنگ متعارف کرائی جائے گی۔
سی ڈی اے کے ٹیکنالوجی ونگ نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز کیا ہے۔ حاصل شدہ ریونیو اسی مارکیٹ کی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے گا، اور یہ اقدام شہر کے کاروبار اور معیشت میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوگا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا۔