اسلام آباد:جنوبی ہندوستان کی مشہور اداکارہ نین تارا کے ایکس اکاؤنٹ (پرانا ٹوئٹر) کو ہیک کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں اور فالوورز سے درخواست کی ہے کہ وہ مشکوک ٹوئٹس کو نظر انداز کریں اور احتیاط برتیں۔
39 سالہ خوبصورت اداکارہ نین تارا کی حالیہ اپ ڈیٹ نے ان کے مداحوں میں اداکارہ کی آن لائن سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔
تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ نے اپنے پیغام میں اپنے فالوورز سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی غیر معمولی یا اجنبی ٹوئٹس سے محتاط رہیں۔