اسلام آباد:بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک نئی رومانوی کامیڈی فلم کی تخلیق کر رہے ہیں جو نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی، اور اس فلم میں ان کے بھانجے عمران خان نو سال بعد اسکرین پر نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، عامر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ اس کے ذریعے عمران خان اداکاری کی دنیا میں واپسی کر رہے ہیں۔
اداکار عمران خان، جو کہ فلموں ’جانے تو یا جانے نہ‘ اور ’دہلی بیلی‘ میں اپنی کارکردگی کے لیے مشہور ہیں، انھوں نے حالیہ برسوں میں بالی ووڈ سے وقفہ لیا تھا، اور اب وہ اپنے ماموں کی ہدایت میں تیار کی جانے والی اس رومانوی کامیڈی میں واپس آئیں گے۔
فلم کی ہیروئن کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے، اور فلم کے کاسٹ، شوٹنگ اور ریلیز کے بارے میں باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ اس دوران، عمران خان کی واپسی پر فلم شائقین کافی پُرجوش ہیں۔