پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد خواتین شادی کے منتظر: یو این رپورٹ

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں 35 سال سے زیادہ عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کا انتظار کر رہی ہیں۔

یہ اعداد و شمار ملک میں شادی سے متعلق گہرے مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔
گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں 22 ملین نوجوان لڑکے اور لڑکیاں رشتہ ازدواج کے منتظر ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مناسب رشتوں کی عدم دستیابی کے باعث والدین اکثر اپنے بچوں کی شادی کزن سے کرتے ہیں، اور جب کزن کے رشتے نہیں ملتے تو وہ ذات برادری سے باہر رشتے تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن وہاں بھی مناسب اور معتبر رشتے کی کمی کے باعث ہچکچاہٹ کا شکار رہتے ہیں۔

دوسری جانب، شادیوں کے لیے مقبول ایپ ‘دل کا رشتہ’ اس مسئلے کا ایک مؤثر حل فراہم کر رہی ہے۔

اس ایپ کے ذریعے لاکھوں افراد ایک دوسرے سے متعارف ہو چکے ہیں اور ہزاروں لوگوں کی شادیاں کامیاب بھی ہوئی ہیں۔

‘دل کا رشتہ’ ایپ اپنے بہترین فیچرز کی بدولت پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول رشتہ ایپ بن چکی ہے۔

یہ ایپ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے، صارفین کی پسند و ناپسند کو مد نظر رکھ کر تجاویز فراہم کرتی ہے، جس سے شادی کا عمل آسان ہو جاتا ہے۔

‘دل کا رشتہ’ ایپ کی مدد سے آپ رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنے بہترین شریک حیات تلاش کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.