پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ آج

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستانی خواتین ٹیم کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 10 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمنز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز نے 182 رنز کا ہدف مقرر کیا، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

پاکستان کی وکٹ کیپر بلے باز منیبہ علی نے 45، کپتان فاطمہ ثناء نے ناقابلِ شکست 37 رنز، ندا ڈار نے 29 اور سدرا امین نے 28 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹیومی سیکھوکھونے نے 2 جبکہ انیری ڈرکسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں، جنوبی افریقہ کی سیون لیوس نے ناقابلِ شکست 53، کپتان لورا وولوارڈٹ نے 36 اور چولی ٹیریون نے ناقابلِ شکست 30 رنز بنائے۔پاکستان کی سعدیہ اقبال اور ناشرا سندھو نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

دوسری جانب، کپتان فاطمہ ثناء انجرڈ ہوگئیں اور انہیں فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جیت کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ اب 3 میچوں کی اس سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج دونوں ٹیموں کے درمیان ہوگا، جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.