ابراہیم عقیل کا قتل، حماس کی شدید مذمت

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل کے قتل کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق، حماس نے لبنان میں ابراہیم عقیل کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
حماس کے مطابق، حزب اللہ کے کمانڈر کا یہ بزدلانہ قتل ایک جرم اور بے وقوفی ہے۔

عرب اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ کے جدید ایف 35 جنگی طیاروں نے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ میں حزب اللہ کی اہم تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے اعلیٰ رہنما ابراہیم عقیل، جنہیں تحسین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، شہید ہوگئے۔

اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی بمباری اس وقت کی گئی جب حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا اجلاس جاری تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق، ابراہیم عقیل امریکی حکومت کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھے، اور ان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 70 لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کیا گیا تھا۔

ابراہیم عقیل پر 1983 میں بیروت میں امریکی سفارت خانے اور فوجی اڈوں پر دھماکے کرنے، امریکی میرینز سمیت 300 سے زائد امریکیوں کی ہلاکت، اور امریکی شہریوں کو یرغمال بنانے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.