وزیرِ اعلیٰ سندھ نے DIG اور SSP میرپورخاص کو معطل کیوں کیا؟

نیوزڈیسک

0

کراچی:وزیرِ اعلیٰ سندھ، مراد علی شاہ، نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکریٹری نے میرپورخاص کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزیرِ داخلہ سندھ، ضیاء الحسن لنجار، نے بتایا کہ ایس ایس پی سی آئی اے اور متعلقہ ایس ایچ او کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ سندھ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت احکامات جاری کرنے میں کوئی تاخیر نہیں کرتی، اور ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے خلاف کارروائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط بھیجا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.