کوئٹہ میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

نیوزڈیسک

0

کوئٹہ:بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ دھماکا مشرقی بائی پاس پر ہوا۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیر لیا۔

پولیس نے کہا کہ مشرقی بائی پاس پر ہونے والے دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے سول سنڈیمن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ کے قریب ایک تباہ شدہ موٹر سائیکل ملی ہے۔

پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا ہے، کیونکہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دہشتگردوں کو عبرتناک سزا

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.