پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، 69 افراد متاثر

نیوزڈیسک

0

لاہور:پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 69 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 55، لاہور سے 5، جبکہ جہلم اور رحیم یارخان سے دو دو ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

فیصل آباد، لودھراں، ننکانہ اور بہاولنگر سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک پنجاب میں ڈینگی کے 1163 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=3949

Leave A Reply

Your email address will not be published.