آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس ایونٹ میں میچ ریفریز اور ایمپائرز کی ٹیم میں صرف خواتین شامل ہوں گی۔ کل 10 ایمپائرز اور 3 میچ ریفری ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

یہ ٹورنامنٹ 3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ میں شروع ہوگا، جس میں 10 ٹیموں کے درمیان 23 میچز کھیلے جائیں گے۔

شاندارے فرٹز، جی ایس لکشمی اور مشیل پیریرا میچ ریفری کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔

آسٹریلیا کی کلیئر پولوسک پانچویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایمپائرنگ کریں گی۔ علاوہ ازیں، کم کاٹن اور جیکولین ولیمز چوتھی بار ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ چکی ہے۔

کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں ویمن کرکٹ ٹیم دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچی۔
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس شروع کرے گی۔

ویمن کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ٹیم دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا۔

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ویمنز کرکٹ ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے آفیشل سونگ جاری کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.