اسلام آباد:امریکی ریاستوں فلوریڈا اور جیورجیا میں سمندری طوفان ہیلین نے بدترین سیلابی صورتحال پیدا کردی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جانیں گنوا بیٹھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، سمندری طوفان ہیلین ریاست فلوریڈا کے بگ بینڈ ریجن سے ٹکرایا۔
اس کے نتیجے میں بندرگاہ میں کشتی الٹ گئی، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اور سڑکیں سیلاب سے بھر گئیں۔
پولیس اور فائر فائٹرز نے متاثرہ ریاستوں میں امدادی کارروائیاں کیں، جن میں ریاست اٹلانٹا بھی شامل ہے، جہاں ایک کمپلیکس سے شہریوں کو نکالا گیا جو سیلاب کی زد میں آگیا تھا۔
امریکی محکمہ موسمیات نے انتہائی خطرناک صورت حال کی پیشگوئی کی ہے، اور بتایا ہے کہ حالات مزید بدتر ہوتے جارہے ہیں۔بدترین طوفان، آندھی اور موسلادھار بارشیں جاری ہیں۔
محکمہ موسمیات نے جیورجیا، ساؤتھ کیرولائنا اور نارتھ کیرولائنا کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔