عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ دوران ٹریڈنگ، برینٹ خام تیل 75 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 71 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

2 روز قبل وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید سستی کرنے کی منظوری دی تھی۔

اعلامیے کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہو گئی ہے۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کی کمی کی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی، جس سے نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 140 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4403

Leave A Reply

Your email address will not be published.