منگھو پیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، 5 ہلاک، اسلحہ برآمد

نیوزڈیسک

0

خیر آباد:کراچی کے علاقے منگھو پیر خیر آباد میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق، پولیس کو موٹر سائیکلوں پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد علاقے کو گھیر لیا گیا۔

صبح 5 بجے ہونے والے مقابلے میں پولیس نے ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوئے۔

پولیس نے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں سے 3 کی شناخت صدام، نیاز اور قلندر بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب نیو کراچی کے خمیسو گوٹھ میں ایک مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے پاس سے پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4432

Leave A Reply

Your email address will not be published.