راولپنڈی:راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس ایمرجنسی کے تحت فوری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ صحت ڈینگی کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کرے، جبکہ ڈینگی سے زیادہ متاثرہ علاقے چک جلال الدین، کوٹھہ کلاں اور پوٹھوہار ٹاؤن ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر انسدادِ ڈینگی مہم جاری ہے، اور ڈینگی کے خاتمے کے لیے موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے ڈین ٹو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جو کہ زیادہ خطرناک ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4502