پاکستان کی ترسیلات، آئی ایم ایف سے زیادہ امداد

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے صرف تین مہینوں کے اندر آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام سے بھی زیادہ ڈالرز پاکستان منتقل کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ستمبر 2024ء میں ورکرز ترسیلاتِ زر کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔

ترسیلاتِ زر ستمبر 2024ء میں 2.8 ارب ڈالرز رہیں، جو ستمبر 2023ء کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہیں۔

سعودی عرب سے ستمبر میں 68 کروڑ ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات سے 56 کروڑ ڈالر بھیجے گئے ہیں۔3 مہینوں میں ورکرز ترسیلات کی ماہانہ اوسط 2.92 ارب ڈالرز رہی۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 2.15 ارب ڈالرز بھیجے، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 1.70 ارب ڈالرز اور برطانیہ سے 1.34 ارب ڈالرز بھیجے گئے۔

یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.09 ارب ڈالرز جبکہ امریکا سے 89 کروڑ ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔ دیگر خلیجی ممالک سے بھی 86 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے ہیں۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ورکرز ترسیلات کا مضبوط بہاؤ روپے کو استحکام فراہم کرے گا اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو میں رکھے گا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=3904

Leave A Reply

Your email address will not be published.