ڈینگی کی وبا: پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 نئے کیسز رپورٹ

نیوزڈیسک

0

لاہور:پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 109 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک 2,498 ڈینگی کے کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 98، لاہور اور اٹک سے 2، 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، چکوال، ملتان اور چنیوٹ سے بھی ایک، ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4491

Leave A Reply

Your email address will not be published.