اسلام آباد:خواتین کرکٹ کا عالمی میلہ دبئی میں زور و شور سے جاری ہے، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی خواتین آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
یہ مقابلہ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک خاص لمحہ ہوگا، جس میں دونوں ٹیمیں اپنی مہارت اور عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔
یہ مقابلہ نہ صرف اہم ہے بلکہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم بھی ایک اعزاز حاصل کرنے جا رہا ہے کیونکہ یہ 100 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ میچ یقیناً ایک یادگار لمحہ ہوگا۔
بھارت کی کرکٹ ٹیم اپنے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ سے بھرپور انداز میں ہار چکی ہے، جبکہ پاکستان نے موجودہ چیمپئن سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں شکست دی ہے۔
اس تناظر میں، بھارت کی ویمنز ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی بار کھیلتے ہوئے دباؤ میں ہوگی۔کیا ہم پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم پر اعتماد کر سکتے ہیں کہ وہ بھارت کو ہرا سکتی ہیں؟ کرک اگین کا تجزیہ یہ ہے کہ جی ہاں، پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کو شکست دے سکتی ہے۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کا تجربہ اب انہیں بھرپور انداز میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
دوسری جانب، بھارت کے زخموں پر مرہم رکھنے کا یہ موقع ہے یا پاکستان ان زخموں کو مزید کھرچ سکتا ہے۔
حالیہ شکستوں نے بھارت کے اعتماد کو متاثر کیا ہے، اور دبئی کے تاریخی سٹیڈیم میں یہ مقابلہ ایک نیا موڑ لے سکتا ہے۔
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پاکستان نے اپنے پڑوسیوں کے خلاف آخری فتح 2022 کے ایشیا کپ میں حاصل کی تھی۔
بھارت کی اس بار کمزوری ایک نئے امکانات کے دروازے کھول سکتی ہے، جبکہ فاطمہ کی قیادت میں پاکستان تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہے۔