غزہ میں اسرائیلی بمباری: 24 فلسطینی شہید، 93 زخمی

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ایک مسجد اور اسکول پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مقامات حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کے طور پر استعمال ہو رہے تھے۔

غزہ میں کل سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 سے زائد ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ، اسرائیل نے شمالی غزہ سے انخلا کے نئے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

دوسری جانب، اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر ایک بڑا حملہ کیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس بمباری سے کتنے افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں، یہ واضح نہیں ہو سکا، تاہم کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے حزب اللّٰہ کے اسلحہ ذخائر اور لبنان کے ٹی وی چینل المنار کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4251

Leave A Reply

Your email address will not be published.