اسرائیلی فضائیہ کی لبنان پر بمباری، حزب اللّٰہ کے اہداف پر حملے

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:اسرائیلی فوج نے لبنان پر شدید حملے کیے ہیں، جس میں طاقتور بموں کے استعمال سے خوفناک دھماکے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کی بیکا وادی پر بھرپور بمباری کی، جب کہ ثور اور نباتیہ کے علاقوں میں بھی زوردار دھماکے سنے گئے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملے حزب اللّٰہ کے اہداف پر کیے گئے ہیں۔ بمباری کے بعد اسرائیلی فوج کے ترجمان نے لبنانی عوام کو حزب اللّٰہ کی پوسٹوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب، حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پر حملے کیے، جن میں اسرائیلی رمات فضائی اڈے اور دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ لبنانی شبعا فارمز اور شمالی اسرائیل کے علاقے میں متعدد حملے کیے ہیں۔

اتوار کے روز، حزب اللّٰہ نے شمالی اور وسطی اسرائیل پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا، جن میں 50 کلومیٹر جنوب کی جانب کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4013

اسرائیل نے حالیہ حملوں کے بعد مزید کارروائیاں کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں لبنان میں شدید بمباری کی گئی ہے۔
اس صورتحال نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک مکمل جنگ کے خطرات کو جنم دیا ہے۔
دوسری جانب، عراقی مزاحمتی تنظیم نے بھی اسرائیل کے فوجی اہداف پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی فوج نے 2 اسکولوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسی طرح، دیر البلاح میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں ایک ماں اور اس کے 4 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک گاؤں سے بچوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے حماس کے خلاف غزہ کے شمالی حصے میں محاصرے کی حکمت عملی پر غور کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.