ستوکتلہ:لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں گھر میں 2 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا، دونوں رشتے میں نند اور بھاوج تھیں۔
پولیس کے مطابق شان نامی ملزم نے فائرنگ کر کے 25 سالہ بیوی حنا اور 24 سالہ بہن سحرش کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔اہلِ محلہ کے مطابق ملزم کو دونوں کے کردار پر شک تھا۔
پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیں۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دہرے قتل کی اس واردات کی ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4133