گوگل پاسورڈز کو کیوں ختم کر رہا ہے؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن، گوگل، اپنے پاس ورڈ مینیجر کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کرنے جا رہا ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین کے لیے کروم ویب براؤزر پر متعدد ڈیوائسز میں ‘پاس کی’ ٹول کا استعمال آسان بنا دیا گیا ہے۔

‘پاس کی’ ٹول بنیادی طور پر پاس ورڈز کا متبادل ہے، جسے صارفین گوگل سروسز اور دیگر اکاؤنٹس میں سائن ان ہونے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ اسٹارٹ کی رپورٹ کے مطابق، یہ ٹول ابھی صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ دیگر ڈیوائسز پر اس ٹول کا استعمال کرنے کے لیے انہیں کیو آر (QR) کوڈ اسکین کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

اب حالیہ اپ ڈیٹ کے بعد ‘پاس کی’ ٹول کسی بھی ڈیوائس میں مختلف اکاؤنٹس پر لاگ ان ہونے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گوگل کروم کے لیے یہ نیا ٹول اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ ونڈوز، میک او ایس اور لینکس آپریٹنگ سسٹمز میں بھی دستیاب ہوگا۔

کروم او ایس کے لیے اس نئی اپ ڈیٹ کا بیٹا ٹیسٹ فی الحال جاری ہے، لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی او ایس سپورٹ بھی جلد ہی متعارف کرائی جائے گی۔

کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ اس نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے، ایک بار ‘پاس کی” محفوظ ہونے کے بعد، گوگل پاس ورڈ منیجر کا استعمال کرتے ہوئے خود بخود دوسری ڈیوائسز کے ساتھ جڑ جائے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے، جس کی وجہ سے کسی ہیکر کے لیے اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا اور اسے چوری کرنا بہت مشکل ہوگا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ‘پاس کیز’ روایتی پاس ورڈز سے مختلف ہیں، کیونکہ یہ ڈیجیٹل کریڈینشیلز ہیں جو صارفین کو پاس ورڈز کے بغیر مختلف اکاؤنٹس میں سائن ان کرنے کی اجازت دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ کمپنی گزشتہ برس سے اپنے سافٹ ویئر سوٹ میں ‘پاس کیز’ کا استعمال کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.