اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی کی افواہیں تیز ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شائقین فواد خان کی بالی ووڈ میں دوبارہ آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے یہ خبریں بھی زیر گردش تھیں کہ فواد خان اور معروف اداکارہ وانی کپور ایک نئی فلم پر کام کر رہے ہیں، لیکن دونوں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، فواد خان اور اداکارہ ریدھی ڈوگرا ایک نئے پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس رومانٹک کامیڈی فلم کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا، لیکن اس کی شوٹنگ رواں سال کے اختتام تک نیویارک اور لندن میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ یہ فلم آئندہ برس کے اختتام پر ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فواد خان نے 2014ء میں بالی ووڈ کی فلم ’خوبصورت‘ سے بھارتی انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، جہاں ان کی بہترین اداکاری کے باعث انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔