سوات: مینگورہ کے علاقے بارامہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو ناچاقی پر بہو نے مبینہ طور پر اپنی 65 سالہ ساس کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق، ملزمہ نے پہلے اپنی ساس کے منہ پر تکیہ رکھا اور پھر انہیں دم گھونٹ کر مار ڈالا۔
قتل کے بعد بہو نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تاکہ اصل واقعے کو چھپایا جا سکے، لیکن پولیس نے جلد ہی حقیقت کا پتہ لگا لیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے اور اسے مقامی تھانے میں حراست میں رکھا گیا ہے۔ قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام اس معاملے کی گہرائی سے چھان بین کر رہے ہیں، اور ابتدائی تحقیقات میں گھریلو تنازعات کو قتل کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید کے لئے لنک پر کلک کریں:https://urdu.thepenpk.com/?p=3797