مردان: خیبر پختونخواہ کے علاقے جمال گڑھی تحصیل کاٹلنگ میں گھریلو تنازع ایک المناک سانحے میں بدل گیا جب ایک شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی دوسری بیوی اور کمسن بیٹے کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب شوہر نے طیش میں آکر فائرنگ کی، جس سے اس کی بیوی اور پانچ سالہ بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ، ملزم کی دوسری بیوی تھی اور وہ الگ گھر میں رہائش پذیر تھی جبکہ واقعہ گھریلو ناچاقی بتائی گئی۔
قتل کی یہ واردات اس وقت منظر عام پر آئی جب ملزم کے بڑے بیٹے نے والد کے خلاف تھانہ جبر میں رپورٹ درج کرائی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم موقعہ سے فرار ھوگیا جسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری طرف مقتولہ اور بچے کی لاشوں کو کاٹلنگ ٹائپ ڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس دردناک واقعے نے علاقے میں سوگ کی کیفیت طاری کر دی ہے، اور پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے تاکہ اس افسوسناک حادثے کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جا سکے۔