اسلام آباد:بھارتی ریاست بہار میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک شہری، پرکاش مندل، کو ایک زہریلے سانپ نے کاٹا۔
متاثرہ شخص نے خوف کے باوجود سانپ کو منہ سے دبوچ کر اور گردن میں لپیٹ کر اسپتال پہنچنے کا فیصلہ کیا۔اسپتال پہنچنے پر موجود مریض، عملہ، اور ڈاکٹرز اس منظر پر حیران رہ گئے۔
علاج کے دوران، درد اور تکلیف کے باوجود، پرکاش نے سانپ کو مضبوطی سے پکڑے رکھا۔
تاہم، ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس طرز عمل سے علاج میں مشکل پیش آئے گی، جس پر اس نے سانپ کو چھوڑنے پر مجبور ہو گیا۔
فی الحال، پرکاش کا اسپتال میں علاج جاری ہے، مگر اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ اس نے سانپ کو اسپتال کیوں لایا۔