پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں برتری حاصل

نیوزڈیسک

0

ملتان:ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں جلد آؤٹ کر کے دوسری اننگز میں برتری حاصل کی۔

انگلینڈ کی ٹیم 291 رنز پر آؤٹ ہوئی، جس کے بعد پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، جب عبداللہ شفیق 4 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

کھانے کے وقفے سے پہلے، پاکستان کی دوسری وکٹ 25 اور تیسری وکٹ 43 رنز پر گر گئی، شان مسعود 11 اور صائم ایوب 22 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز میں ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نعمان علی نے 3 وکٹیں لیں۔

اس سے پہلے، انگلینڈ نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 239 رنز بنائے تھے اور اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 127 رنز کی ضرورت تھی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز بنائے تھے، جس میں کامران غلام کی سنچری اور صائم ایوب کے 77 رنز شامل تھے۔

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4673

Leave A Reply

Your email address will not be published.