اسلام آباد:محکمۂ سوئی ناردرن گیس نے پنجاب، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق ملتان، ساہیوال اور بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 38 گیس کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں۔
لاہور اور فیصل آباد میں بھی گیس کے غیر قانونی استعمال پر 18 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 5 لاکھ 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 گیس کنکشن منقطع اور 10 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں، مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 18 گیس کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ 6 لاکھ 70 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔