نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان کے اسپن بولرز نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ایک منفرد ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں ان دونوں بولرز نے حاصل کیں۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ساتواں موقع ہے جب 20 وکٹیں صرف دو بولرز نے حاصل کی ہوں۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا نے یہ کارنامہ دو بار انجام دیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ اور پاکستان نے ایک ایک بار ایسا کیا ہے۔

آخری بار 1972ء میں آسٹریلیا کے ڈینس للی اور باب میسی نے انگلینڈ کے 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

اس سے پہلے، پاکستان نے 1956ء میں کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، جہاں فضل محمود اور خان محمد نے مل کر 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ فضل محمود نے اس میچ میں 13 جبکہ خان محمد نے 7 وکٹیں لی تھیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4698

Leave A Reply

Your email address will not be published.