جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملہ، یحییٰ سنوار کی ہلاکت کی تصدیق

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل کے لمحات کی تصویر کشی کرتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی دفاعی فورس نے غزہ کی ایک عمارت کے ملبے سے ڈرون کی فوٹیج جاری کی ہے۔

اس فوٹیج میں ایک شخص کو، جو شدید زخمی ہے، ملبے کے درمیان اکیلا دیکھا جا سکتا ہے، جس کا بازو متاثر ہوا ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص دھول میں ایک صوفے پر بیٹھا ہے جبکہ اس کا سر اور چہرہ کپڑے سے ڈھکا ہوا ہے۔

جب ڈرون اس کے قریب آتا ہے تو وہ لکڑی کی ایک چھڑی اس کی طرف پھینکتا ہے، جس سے ڈرون پیچھے ہٹ جاتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ شخص یحییٰ سنوار ہے اور یہ ویڈیو ان کی شہادت سے قبل کے لمحات کی عکاسی کرتی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ جنگجو کی شناخت یحییٰ سنوار کے طور پر ہوئی ہے، اور مزید بمباری کے نتیجے میں وہ عمارت کے ملبے تلے شہید ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یحییٰ سنوار کے قبضے سے ایک بلٹ پروف جیکٹ، دستی بم اور 10,707 ڈالرز برآمد ہوئے ہیں۔ یحییٰ سنوار نے عمارت میں اکیلے پناہ لی تھی۔

ڈینیئل ہگاری نے میڈیا کو بتایا کہ فوج نے ڈرون کے ذریعے علاقے کا جائزہ لیا، جس میں یحییٰ سنوار کو عمارت کے اندر اور باہر جاتے دیکھا گیا۔

انہوں نے دو گرنیڈ بھی پھینکے، جن میں سے ایک پھٹ گیا، جبکہ دوسرے حملے میں وہ شہید ہو گئے۔

ادھر، حماس نے یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں فضائی حملہ کیا، جہاں حماس اور اسلامی جہاد کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔حماس نے اس حملے کے کسی جنگی مقصد کے لیے استعمال ہونے کی تردید کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.