سلمان خان کی جان کو خطرہ، بشنوئی گینگ نے بھاری رقم کا مطالبہ کیا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:بدنامِ زمانہ بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ کر دیا۔

بشنوئی گینگ نے دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی سیاسی رہنما بابا صدیق کے قتل کے بعد سلمان خان کی جان کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہے۔

اس پیغام میں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور دیرینہ دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو 5 کروڑ بھارتی روپے ادا کریں۔

اس دھمکی کو ہلکا نہ لیا جائے، بصورتِ دیگر، اداکار کا حال مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق سے بھی بدتر ہوگا، جنہیں حال ہی میں بشنوئی گینگ نے گولی مار کر قتل کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سلمان خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.