کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام، مہنگائی کی شدت برقرار

نیوزڈیسک

0

کوئٹہ:کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی، اور مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں ادرک کی قیمت 1000 سے 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

پیاز 130 اور ٹماٹر 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ لہسن کی قیمت 800 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

مزید برآں، مٹر 300 روپے اور کدو 120 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
اس کے علاوہ، سرخ آلو 170 اور سفید آلو 90 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=3986

Leave A Reply

Your email address will not be published.