نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:بنگلورو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

آخری روز نیوزی لینڈ نے 107 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کے ول ینگ 48 اور رچن رویندرا 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 46 اور دوسری اننگز میں 462 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4724

Leave A Reply

Your email address will not be published.