اسلام آباد:امریکا نے اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم ‘تھاڈ’ کی تنصیب مکمل کر لی ہے، جو خطے میں سیکیورٹی کے نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
یہ جدید ٹیکنالوجی، خطرات کے خلاف دفاع کی صلاحیت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ‘تھاڈ’ اینٹی میزائل سسٹم جلد آپریشنل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے منصوبے کے مطابق چل رہے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ اسرائیل پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے بعد، امریکا نے ‘تھاڈ’ سسٹم کو عملے سمیت اسرائیل بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جبالیہ کیمپ شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینک کو بارودی سرنگ سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
ویڈیو کے ساتھ جاری کیے گئے بیان میں القسام بریگیڈ نے تصدیق کی کہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں یہ کارروائی کی گئی۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4728