صدر زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیے

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حال ہی میں 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں اس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدام ملک کی سیاسی و آئینی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ نوٹیفکیشن صدر کے دستخط کے فوراً بعد جاری ہوا۔ آئینی ترمیم پر دستخط کی تقریب میں مختلف پارلیمنٹرینز بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ یہ ترمیم سینیٹ سے منظوری کے بعد گزشتہ شب قومی اسمبلی کے اجلاس میں منظور کی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ 225 اراکین نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 12 اراکین نے اس کی مخالفت کی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4738

Leave A Reply

Your email address will not be published.