ملتان:ملتان میں آتش گیر مواد پھٹنے سے گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں مل گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق اندرون شہر میں آتش گیر مواد کے دھماکے سے تین منزلہ مکان زمین بوس ہو گیا تھا۔
تین روز بعد ملبے تلے سے دو مزید لاشیں ملیں، جس کے بعد اموات کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔
جائے وقوعہ پر مزید آپریشن جاری ہے، اور ملبے تلے مزید لاشوں کے ہونے کا بھی امکان ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملبے سے ملنے والی لاشیں باپ بیٹے کی ہیں، والد کا نام شعبان اور بیٹے کا نام رحمان ہے۔
ان کے ساتھ ایک رشتہ دار بھی موجود تھا، جس کے ملبے تلے ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ جمعہ کی شب اندرون شہر میں ایک تین منزلہ مکان میں موجود آتش بازی کے سامان میں دھماکہ ہوا تھا۔