اسلام آباد:ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے تحت فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2144 روپے کی کمی کے بعد یہ 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب، عالمی بازار میں سونے کی قیمت 25 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 752 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔