اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے اداکارہ رمشا خان کے ساتھ اپنے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
حالیہ انٹرویو میں، احد رضا میر نے اپنی نجی زندگی اور ساتھی اداکارہ کے ساتھ تعلقات کی گردش کرتی افواہوں پر کھل کر بات کرنے سے انکار کر دیا۔
صحافی کے ساتھ گفتگو کے دوران اداکار سے سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور افواہوں سے متعلق سوال کیا گیا۔
سوال میں اداکارہ رمشا خان کا نام تو نہیں لیا گیا، مگر ان افواہوں کا ذکر کیا گیا جو ان دونوں کے ممکنہ تعلقات کے بارے میں پھیل رہی ہیں۔
جواب میں اداکار نے کہا کہ میں ایک بور قسم کا انسان ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو میری زندگی کے بارے میں زیادہ جاننے میں دلچسپی ہوگی۔
میں چاہتا ہوں کہ میری زندگی نجی رہے اور لوگ جو سمجھنا چاہتے ہیں وہ سمجھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کسی تصویر یا پوسٹ کی وضاحت دینے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ لوگ جو چاہیں سمجھیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
یاد رہے کہ احد رضا میر نے مارچ 2020 میں اداکارہ سجل علی سے شادی کی تھی، تاہم 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سامنے آئیں۔
دونوں نے کبھی ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی، لیکن صحافی آمنہ عیسانی کی تصدیق کے مطابق، دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5274