اظہر علی پاکستان کرکٹ بورڈ یوتھ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، اظہر علی، کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یوتھ ڈیولپمنٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

اس تقرری کے ساتھ ہی اظہر علی کو نوجوان کرکٹرز کی تربیت اور کرکٹ کے مستقبل کو فروغ دینے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، یہ ذمہ داری اظہر علی کی موجودہ کردار کی توسیع ہے، کیونکہ وہ اس وقت قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ ان کی تقرری مکمل ریکروٹمنٹ کے عمل کے مطابق کی گئی ہے۔

اظہر علی نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 2002 میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے کیا تھا اور بعد ازاں وہ سینئر ٹیم کا حصہ بنے۔

انہوں نے 2010 سے 2022 تک پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میچز کھیلے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5262

اس دوران انہوں نے 9 ٹیسٹ اور 31 ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی قیادت بھی کی۔
اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ اس نئی ذمہ داری کو سنبھالنے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اس شعبے میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلب اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنے کے دوران انہوں نے یہ سیکھا ہے کہ گراس روٹ سطح پر کرکٹ کی ترقی مستقبل کے اسٹارز کی تشکیل کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی پہلے ہی اس شعبے میں اہم پیش رفت کر چکا ہے، اور وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان کھلاڑیوں کے ترقیاتی پروگرام کو مزید آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

اظہر علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا مقصد ٹیلنٹ کی شناخت کرنا اور انہیں اعلیٰ سطح پر بہترین کارکردگی کے تمام لوازمات سے آراستہ کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.